بائیڈن کا جھوٹ پکڑا گیا: 40 اسرائیلی بچوں کے سر کاٹنےکا بیان غلط نکلا

حماس اسرائیل جنگ میں فیک نیوز بھی بہت چل رہی ہیں جس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اسرائیل کے دفاع کےلیے فیک نیوز کا سہارا لے لیا۔ اسرائیل کے دفاع کےلیے امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی جھوٹا بیان دے دیا، جس کی وائٹ ہاؤس کو وضاحت کرنا پڑگئی۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے حماس کے ہاتھوں 40 اسرائیلی بچوں کے سر قلم کرنے کے بیان پر وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری کردی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن یا امریکی حکام نے ایسی تصاویر دیکھیں نہ تصدیق ہوئی کہ حماس نے بچوں کو قتل کیا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا بیان اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں