حیدرآباد میں مسجد اقصیٰ و فلسطین کی حفاظت کےلئے بڑے پیمانہ پر دعاؤں کا اہتمام، جمعہ کے موقع پر تلنگانہ بھر کی مساجد میں ’یوم دعا‘ منایا گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد سمیت تلنگانہ بھر میں آج جمعہ کے موقع پر مسلمانوں نے فلسطین کی آزادی اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کےلئے بارگاہ رب العزت میں گرگڑا کر دعائیں کی۔ تلنگانہ کی مساجد میں نماز جمعہ کے موقع پر فرزندان توحید نے اسرائیل کی بربریت اور جارحیت اور فلسطینی معصوم بچوں کی شہادیت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ خاصکر حیدرآباد کی مساجد میں بڑے پیمانہ پر فلسطینی مسلمانوں اور غزہ میں امن و امان کےلئے دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

مظلوم فلسطینیوں کی حمایت و مسجد اقصیٰ کی آزادی کےلئے حیدرآباد سمیت تلنگانہ کی کی مساجد میں جمعہ کے موقع پر یومِ دعا کا اہتمام کیا گیا۔ مسلمانوں نے فلسطینی قوم کی فتح و نصرت کےلئے بھی دعائیں کی گئیں۔ مسلمانوں نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور یہودی ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔ فلسطین میں معصوم بچوں و خواتین کے قتل عام پر صیہونی ملک کی مذمت کی کی گئی۔ جنگ میں شہید سینکڑوں فلسطینیوں کےلئے بھی دعائیں کی گئی۔

مسلمانوں نے عرب دنیا سے اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔ حیدرآبادی مسلمانوں نے اقوام متحدہ و ہندوستان کی حکومت سے اسرائیل کو جارحیت سے روکنے کےلئے اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ اطلاعات کے مطابق مسلم خواتین نے بھی گھروں میں نماز جمعہ کے بعد فلسطین کی آزادی و مسجد اقصیٰ کی حفاظت کےلئے دعاؤں کا اہتمام کیا۔ حیدرآباد کی مسلم ماؤں اور بہنوں نے بھی ملت کی سربلندی و حفاظت کےلئے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں سربسجود ہوکر دعائیں مانگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں