معروف آئی پی ایس افسر سندیپ شنڈالیا حیدرآباد کے نئے پولیس کمشنر مقرر

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں چیف سکریٹری شانتی کماری نے آج سندیپ شنڈالیا کو حیدرآباد کا نیا پولیس کمشنر مقرر کرنے کا حکم جاری کیا۔ اطلاعات کے مطابق معروف آئی پی ایس افسر سندیپ شنڈالیا ہفتہ کو عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے۔ قبل ازیں وہ سائبرآباد سی پی کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ سندیپ شنڈالیا عوامی حلقہ میں کافی مقبول ہیں اور انہیں عوام دوست افسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

شنڈالیا ، 1993 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں، اس سے قبل ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ریلویز اور سائبر آباد پولیس کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں