حیدرآباد میں آر ٹی سی بس کا بریک فیل ہوگیا، 45 مسافر محفوظ

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کی سڑک پر دوڑ رہی ایک آر ٹی سی بس کا اچانک بریک فیل ہوگیا تاہم اس حادثہ میں تمام 45 مسافر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹھی سے پٹن چیرو جارہی آرٹی سی بس کا بنجارہ ہلز علاقہ میں اچانک بریک ہوگیا۔ ڈرائیور کی بروقت ہوشیاری سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔

آر ٹی سی بس کا بریک فیل کے بی آر پارک کے قریب ہوا لیکن اس حادثہ میں تمام مسافر محفوظ رہے۔ ڈرائیور کی ستائش کی جارہی ہے جس نے بروقت ہوشیاری سے کام لیا اور تمام مسافرین کی جان بچائی۔

حادثہ کے بعد مسافرین نے راحت کی سانس لی اور ڈرائیور وینکٹیش گوڑ کی ستائش کی۔ حادثہ کے بعد مصروف ترین سڑک پر کچھ دیر کےلئے ٹریفک میں خلل پڑا۔ تاہم پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر ٹریفک بحال کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں