حیدرآباد (دکن فائلز) دنیا بھر میں اسرائیلی بربریت اور جارحیت کے خلاف احتجاج کا طوفان اٹھ رہا ہے اور دنیا کے متعدد ملکں میں فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے جارہے ہیں۔ وہیں دنیا بھر کے مسلمان بیت المقدس و غزہ کے مسلمانوں کی حفاظت و سلامتی کےلئے دعائیں کررہے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں دنیا کے مختلف ملکوں میں احتجاج کیا گیا۔
Protest in London#FreePalestine #FreeGaza #London #Memo pic.twitter.com/l3deWMtKRW
— Middle East Monitor (@MiddleEastMnt) October 14, 2023
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں فلسطین کا پرچم لہرانے پر پابندی کے اعلان کے باوجود ہزاروں افراد فلسطینی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکلے۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف کئی مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔ برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ اور بی بی سی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا۔ برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے، سینکڑوں لوگوں نے بریڈ فورڈ سٹی ہال کے باہر مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جس پر فلسطین کی آزادی کے نعرے درج تھے۔
NOW: Thousands of pro-Palestinian protesters swarmed central London to protest against Israel's ongoing bombardment of Gaza. They carried signs and banners with messages such as "Free Palestine" or "From the river to the sea, Palestine will be free," while chants echoed through… pic.twitter.com/nIoIxP2Nsx
— red. (@redstreamnet) October 14, 2023
امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کی 30 سے زائد طلبہ تنظیموں نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر بھی ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں اسرائیلی بمباری کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کو یہ نعرہ لگاتے ہوئے بھی سنا گیا کہ “دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہو گا”۔ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ہزاروں افراد نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جبکہ سٹی یونیورسٹی نیویارک کے طلبا بھی فلسطینیوں کی حمایت میں نکلے اور ریلی کے شرکا نے فری فلسطین کے نعرے لگائے۔
یورپی ملک اٹلی میں بھی بڑی تعداد میں افراد فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے جبکہ جرمنی کے شہر میونخ میں پابندی کے باوجود سینکڑوں افراد اسرائیلی جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج رہے۔ فرینکفرٹ میں فسلطین کی حمایت میں ریلی پر سماجی کارکن کو گرفتار کیا گیا ا ور ترکیہ میں بھی فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کی گئی۔
جنوبی افریقہ میں بھی غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کیاگیا جس کی قیادت نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کی۔ یمن میں لاکھوں افراد نے فسلطنیوں کے حق اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا جبکہ عراق کے دارالحکومت بغداد کا تحریر اسکوائر مظاہرین کے نعروں سے گونج اٹھا، اردن میں ہزاروں مظاہرین کی جانب سے اسرائیلی سرحد کی طرف مارچ کیا گیا جسے روکنے کیلئے اردنی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر شیلنگ کی۔
اردن میں ہزاروں مظاہرین نے اسرائیلی سرحد کی طرف مارچ کیا، اردنی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو روکنے کے لیے شیلنگ بھی کی۔ تہران میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں لوگ آزادی اسکوائر پہنچ گئے جبکہ عراق کے دارالحکومت بغداد کا تحریر اسکوائر مظاہرین کے نعروں سے گونج اٹھا اور یمن میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ تہران میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں لوگ آزادی اسکوائر پہنچے جبکہ پاکستان کے تقریباً تمام چھوٹے بڑے شہروں سمیت مصر، شام، قطر، الجزائر اور تیونس میں فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیاگیا۔