حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ کانگریس نے آج تلنگانہ کے 55 اسمبلی حلقوں کےلئے اپنے امیدواروں کے نام جاری کردیئے۔ کانگریس ترجمان نے بتایا کہ بہت جلد دوسری فہرست بھی جاری کردی جائے گی۔ کانگریس نے 55 حلقوں کےلئے صرف 3 مسلم امیدواروں کو بھی ٹکٹ دیا ہے جبکہ کانگریس کی جانب سے مسلم مسائل پر بلند بانگ دعوے کئے جاتے ہیں۔ وہیں اتم اور مینامپلی خاندان کو دو دو ٹکٹ سے نوازا گیا۔
جانا ریڈی کے بیٹے جے ویر ریڈی کو ناگرجناساگر حلقہ سے امیدوار بنایا گیا۔ کانگریس کی جانب سے اعلان کردہ پہلی فہرست میں او سی کو 26 سیٹیں ملی ہیں۔ اس میں ریڈی برادری کو 17 سیٹیں ملی ہیں۔ ویلم طبقہ کو 7 اور برہمنوں کو 2 سیٹیں ملیں۔ جبکہ بی سی کو 12 نشستیں دی گئیں۔ ایس سی کے لیے 12 اور ایس ٹی کے لیے 2 سیٹ حاصل ہوئیں۔ پہلی فہرست میں پانچ خواتین کو ٹکٹ ملا۔ ناگم جنارتھن ریڈی جنہیں ناگر کرنول سے ٹکٹ کی امید تھی انہیں ٹکٹ نہیں ملا۔


کانگریس پارٹی کی پہلی فہرست:
بیلم پلی (ایس سی) – گدام ونود
منچریالہ – پریم ساگر
نرمل – سری ہری راؤ
آرمور – ونے کمار ریڈی
بودھن – سدرشن ریڈی
بالکنڈہ۔ سنیل کمار متیالہ
جگتیال – جیون ریڈی
دھرم پوری (ایس سی) – اڈلوری لکشمن کمار
راما گنڈم – راج ٹھاکر
منتھنی – سریدھر بابو
پیداپلی – وجئے رمنا راؤ
ویمول واڈا – آدی سری نواس
مناکنڈور (ایس سی) – کاوامپلی ستیہ نارائنا۔
میدک – مینامپلی روہت
اندول (ایس سی) – دامودر راجنارسمھا
ظہیر آباد (ایس سی) – ایک چندر شیکھر
سنگاریڈی – جگاریڈی
میڑچل – توتاکورو وجریس یادو
ملکاجگری – مینامپلی ہنمنتھا راؤ
گجویل – نرسا ریڈی
کٹھبلا پور – ہنمنتھ ریڈی
اپل – پرمیشور ریڈی
چیوڑلہ – بھیم بھارت
پرگی – رام موہن ریڈی
وقارآباد۔ گداپرساد
مشیرآباد۔ انجن کمار یادو
ملک پیٹا۔ شیخ اکبر
صنعت نگر۔ نیلیما
نامپلی – فیروز خان
کاروان – محمد الحاجری
گوشہ محل – موگلی سنیتا
چندرائن گٹہ – بویا ناگیش
یاقوت پورہ – راوی کا بادشاہ
بہادر پورہ – راجیش کمار
سکندرآباد۔ سنتوش کمار
کوڑنگل – ریونت ریڈی
گڈوال – سریتھا تروپتیہ
عالم پور (ایس سی) – سمپت کمار
ناگر کرنول – کچکولہ راجیش ریڈی
اچم پیٹ (ایس سی) – وامسکرشن
کلواکرتی – کاسریڈی نارائن ریڈی
شاد نگر‘ سنکرایا
کولہاپور – جوپلی کرشنا راؤ
ناگاجنا ساگر – جےویر ریڈی
حضور نگر‘ اتم کمار ریڈی
کوداڑ – اتم پدماوتی ریڈی
نلگنڈہ۔ کوماتی ریڈی وینکٹ ریڈی
نکیریکل (ایس سی) – ویمولا ویرشم
آلیر۔ بیرلا ایلایا
گھن پور – سنگاپور اندرا
نرسم پیٹ – ڈونتھی مادھاوریڈی
بھوپال پلی – گندرا ستیہ نارائنا۔
ملگ ۔ ستاکھا
مدیرا (ایس سی) – بھٹی وکرمارکا۔
بھدراچلم (ST) – پوڈیم ویرایا


