’اسرائیلی بھکت‘ امریکی شدت پسند نے چھ سالہ مسلمان بچہ کو 26 بار چاقو سے وار کرکے قتل کردیا

امریکی شہر شکاگو میں ایک عمر رسیدہ شخص نے اسرائیل اور حماس کی جنگ کے ردعمل میں 6 سالہ مسلمان بچے کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا ہے جبکہ 32 سالہ والدہ زخمی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے 71 سالہ شخص پر نفرت پر مبنی جرم سمیت دیگر الزامات عائد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔ اسرائیلی بھکت امریکی شدت پسندنے خاتون اور بچے کو مسلمان ہونے کی بنیاد پر نشانہ بنایا ہے۔

شکاگو کی ول کاؤنٹی میں پولیس حکام نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ’تفتیش کاروں نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ مشتبہ شخص نے دونوں متاثرین کو مسلمان ہونے اور مشرق وسطیٰ میں جاری حماس اور اسرائیل کے تنازعے کی وجہ سے ظالمان حملے کا نشانہ بنایا ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں