شاہد آفریدی کی بہن کا انتقال

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بہن انتقال کرگئیں۔ شاہد آفریدی کی بہن کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

گزشتہ شب شاہد آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنی بہن کی صحتیابی کے لیے دُعاکرنے کی اپیل کی تھی۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بہن کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ’بیشک ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹیں گے، بھاری دل کے ساتھ میں آپ کو یہ اطلاع دیتا ہوں کہ ہماری پیاری بہن کا انتقال ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں