بین الاقوامی مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اسپتال پر حملے کے بعد خاموش عالمی براردری اور اسلامی ریاستوں سے سوال کیا۔ غزہ شہر کے الاہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی قوج کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے۔
ترک اداکار جلال آل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کی تصویر پوسٹ کی اور اسرائیل کے ظلم پر شدید ردعمل دیا۔ ترک اداکار جلال آل نے کہا کہ ‘اسرائیل! بس بہت ہوگیا، دوسری جنگ عظیم کی تاریخ میں ایک بے مثال نسل کشی ہوئی ہے، ہزاروں بےگناہ لوگوں کو عورتوں اور بچوں سمیت شہید کیا گیا’۔
جلال آل نے کہا کہ ‘دنیا خاموش ہے، جنیوا کنونشن کہاں ہے؟ کہاں ہیں حقوق نسواں کے علمبردار؟ کہاں ہیں اقوام متحدہ؟ کہاں ہیں انسانیت کے محافظ؟’ اُنہوں نے اسلامی ریاستوں سے سوال کیا کہ ‘اور تم کہاں ہو دنیا کی امیر ترین اسلامی ریاستیں؟ اس نسل کشی کو روکنے کا کب کہو گے؟ کیا تم اس قوم سے ڈرتے ہو جس پر قرآن میں لعنت ہے؟’