غزہ سے کیے گئے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے ، جس کے بعدبن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے والے جرمن چانسلر، ان کے ساتھ اسرائیل پہنچے وفد اور صحافیوں کے زمین پر اوندھے منہ لیٹنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا ۔
Dear oh dear. German chancellor Scholz, his staff and embedded journalists forced to get off the plane, crawl down and lie on the ground due to rockets shot towards Ben Gurion airport in Tel Aviv. pic.twitter.com/yv6ipXX38J
— Antonello Guerrera (@antoguerrera) October 17, 2023
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جرمن چانسلر اولاف شولز، ان کا عملہ اور ان کے وفد کے ساتھ موجود صحافیوں کو طیارے سے اترنے کے بعد زمین پر لیٹنے پر مجبور کیا گیا۔ پھر راکٹوں کے خوف سے وہ رینگتے ہوئے آگے بڑھے اور راکٹوں سے بچنے کی کوشش کرتے رہے۔