حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے پیر 23 اکتوبر کو دارالسلام میں فلسطینیوں پر ہورہے مظالم کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ‘ہم غزہ فلسطین میں ہورہے مظالم کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ منعقد کریں گے۔ تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے سربراہان کو اس جلسہ میں مدعو کیا جائے گا۔ اس جلسہ میں کوئی سیاسی یا انتخابی تقریر نہیں کی جائے گی‘۔
We will be organising a Protest Public Meeting against the atrocities in #Gaza #Palestine. Heads of all political parties & organisations will be invited. No political/election speeches will be made.
Date: 23rd October
Time: After 6 PM
Venue: Darussalam, Hyderabad pic.twitter.com/2OQoTvuWZq— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) October 18, 2023
اسدالدین اویسی نے کہا کہ غزہ مظالم کے خلاف منعقدہ احتجاجی جلسہ میں تمام سیاسی پارٹیوں کو دعوت دی جائے گی تاہم انہوں نے کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں لیا۔ صدر مجلس نے یہ بھی واضح کردیا کہ یہ احتجاجی جلسہ ہوا اور اس میں انتخابی تقریر نہیں کی جائے گی‘۔