غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری رکوانے کے لیے مظاہرہ کرنے والے تقریباً 500 یہودیوں کو امریکی کانگریس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنگ مخالف گروپ جیوش وائس فار پیس کی جانب سے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں مظاہرین نے ’’NOT IN OUR NAME‘‘ یعنی (ہمارے نام پر نہیں) کے الفاظ سے مزین شرٹس پہن رکھی تھیں۔
HAPPENING NOW: Hundreds of American Jews are holding a sit-in at Congress — and we won’t leave until Congress calls for a ceasefire in Gaza. As thousands of U.S. Jews protest outside, over 350 are inside, including two dozen rabbis, holding prayerful resistance. pic.twitter.com/H0b2ort6fa
— Jewish Voice for Peace (@jvplive) October 18, 2023
امریکی کانگریس کی عمارت میں مظاہرین نے ایک بڑا بینر بھی اٹھا رکھا تھا جس میں لکھا تھا کہ ’’جنگ بند کرو، کیونکہ اسرائیلی بمباری سے غزہ کی پٹی میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے‘‘۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جیوش وائس فار پیس نے بتایا کہ تقریبا 10ہزار افراد نے امریکی دارالحکومت کی سڑکوں پر مارچ بھی کیا۔