حیدرآباد کی غیور مسلم خواتین نے اسرائیلی بربریت کے خلاف قنوت نازلہ کا اہتمام کیا، معصوم بچوں نے بھی غزہ کے مظلومین کےلئے دعائیں کی

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے پرانے شہر میں آج غیور مسلم خواتین نے فلسطین کی حمایت میں نعرے بلند کئے اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں گرگڑاکر دعائیں مانگیں۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد میں اجالے شاہ عیدگاہ گراونڈ پر مسلم خواتین کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی بربریت کے خلاف قنوت نازلہ کا اہتمام کیا۔

خواتین کے ساتھ بڑی تعداد میں معصوم بچوں نے بھی شرکت کی اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بارگاہ رب العزت میں اپنے ننھے ہاتھ اٹھائے دعائیں کی۔ اس موقع پر مسلم قوم کی عزت دار ماں اور بہنوں نے فلسطین کے مظلوم خواتین و بچوں کے ساتھ اظہار یگانگت کیا اور نم آنکھوں کے ساتھ ان کے لئے دعائیں کی۔

اس موقع پر صیہونی و امریکی پرچم کو پیرو تلے روندا گیا اور اسرائیلی بربریت پر شدید احتجاج کیا گیا اور اسرائیلی ظلم کے خلاف قنوت نازلہ کا اہتمام کیا گیا۔

(تصاویر بشکریہ سیاست ٹوئٹر)

اپنا تبصرہ بھیجیں