حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد یوتھ کوریج تنظیم کے محمد سلمان اور سید ایوب بالاخر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین میں شامل ہوگئے۔ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات سے قبل سلمان اور ایوب کی اچانک مجلس میں شمولیت سے سیاسی حلقوں میں چِہ می گوئِیاں شروع ہوگئیں۔
آج شام اچانک محمد سلمان اور سید ایوب نے مجلس کے رہنما اکبرالدین اویسی سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی اور مجلس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر سابق میئر ماجد حسین بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ماجد حسین کی کوششیں رنگ لائی، جو محمد سلمان اور سید ایوب کو مجلس میں شامل کرنے کےلئے کوشاں تھے۔
ایچ وائی سی کی جانب سے اس سللہ میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم فیس بک پیچ پر ’ایک ہونے کی ضرورت ہے‘ تحریر کیا اور اکبرالدین اویسی کی گلپوشی کی تصویر ڈالی گئی۔