ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ غزہ کے عرب الاہلی اسپتال پر بمباری سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کا بیان مضحکہ خیز ہے۔ مہاتیر محمد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر غزہ کے عرب الاہلی اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر ایک طویل پوسٹ میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
ملائیشیا کے رہنما نے لکھا ہے کہ اسرائیلی قاتل حکومت فلسطینیوں کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اُنہوں نے لکھا ہے کہ بائیڈن کا بیانیہ نیتن یاہو اور پینٹاگون کے تاثرات پر مبنی ہے، اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم تل ابیب کے لیے امریکی حمایت سے ہوئے۔
OF LIES AND DECEPTIONS
1. President Joe Biden’s statement regarding the bombing of the hospital in Gaza was from a misfired Palestinian rocket is totally ridiculous and absurd.
2. Why should there be any doubt that the blast of the Al Ahli Arab hospital is from an Israeli air… pic.twitter.com/FvDFmxjwZv
— Dr Mahathir Mohamad (@chedetofficial) October 19, 2023
مہاتیر محمد نے لکھا کہ امریکا اگر اسرائیل کی حمایت اور فوجی امداد روکتا تو فلسطینیوں کا قتلِ عام نہ ہوتا۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ امریکی حکومت کو سامنے آ کر سچ بتانے کی ضرورت ہے، اسرائیل اور اس کی آئی ڈی ایف دہشت گرد ہیں اور امریکا دہشت گردوں کی کھلم کھلا حمایت کر رہا ہے تو امریکا خود کیا ہے؟