چار سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد بالآخر سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھا

پاکستان کے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نواز شریف چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد ملک واپس لوٹ گئے۔ اسلام آباد ائرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ نواز شریف دبئی سے خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے پاکستان پہنچے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ پر نواز شریف کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا اور ان کے پاسپورٹ پر پاکستان میں داخلے کی مہر لگائی گئی۔ اس موقع پر نواز شریف سے بائیومیٹرک لینے کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر نواز شریف نے تقریباً دوگھنٹے قیام کیا۔

قبل ازیں انہوں نے دبئی ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ آج 4سال کے بعد پاکستان جارہا ہوں، بہت ہی اچھا ہوتا کہ آج 2017 کے مقابلے میں حالات بہتر ہوتے مگر دکھ کی بات ہے کہ ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے چلا گیا، پاکستان میں اضطراب والے حالات ہیں جو پریشان کن ہیں اور حالات ہم نے بگاڑے بھی خود ہی ہیں اب ٹھیک بھی خود ہی کرنے ہیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں