لندن میں اسلام مخالف (اسلاموفوبیا) جرائم میں 140 فیصد اضافہ!

برطانوی ٹی وی چینل اسکائی نیوز کے مطابق لندن میں یکم سے 18 اکتوبر کے دوران اسلام مخالف جرائم یا اسلاموفوبیا میں 140 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گذشتہ برس اِن ہی 18 دنوں کے مقابلے میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم 42 سے بڑھ کر 101 ہو گئے تھے، جبکہ یہودیت مخالف جرائم کی تعداد 15 سے بڑھ کر 218 تک پہنچ گئی تھی۔

عرب نیوز کے مطابق ان جرائم کے نتیجے میں 21 افراد کو گرفتار کیا گیا، میٹروپولیٹن پولیس کے ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر ایڈی اڈیلیکن کا کہنا ہے کہ ’یہ قابل قبول نہیں ہے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم تحقیقات کریں گے۔‘ پولیس کی جانب سے ایک شخص کو جنوب مغربی لندن کے بس سٹاپوں پر مبینہ طور پر اسلام مخالف تحریریں اور جملے لکھنے پر 10 سے زائد مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

میٹروپولیٹن پولیس کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ اسی عرصے کے دوران یہودیت مخالف جرائم کے واقعات میں 1353 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں