حماس کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ غزہ پٹی میں حماس کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین اسامہ المزینی، اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر اسامہ المزینی المعروف ابو حمام کی اسرائیلی فوج کی بمباری میں زخمی ہونے کے بعد موت ہوگئی۔
حماس کی جانب سے اسامہ المزینی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ سات اکتوبر سے غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی بمباری میں 4 ہزار 300 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے اور تیرہ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دس لاکھ کے قریب فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔
