حیدرآباد (دکن فائلز) گوشہ محل کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی معطلی کو بالآخر بی جے پی نے ختم کردیا۔ پارٹی قیادت نے موجودہ ایم ایل اے راجہ سنگھ پر سے معطلی کو اٹھالینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال 23 اگست کو بی جے پی نے ملعون راجہ سنگھ کو پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں متنازعہ تبصرے کرنے کے بعد پارٹی سے معطل کردیا گیا اور یہ جتانے کی کوشش کی تھی کہ پارٹی میں ڈسپلن ہے لیکن آج پارٹی کی جانب سے انتخابات میں فائدہ اٹھانے کےلئے راجہ سنگھ کی معطلی کو ہٹادیا گیا جس سے پارٹی کا دوغلا پن آشکار ہوتا ہے۔
پارٹی کی انضباطی کمیٹی نے راجہ سنگھ کی طرف سے دی گئی وضاحت پر اطمینان کا اظہار کیا اور معطلی کو اٹھانے سے متعلق بیان جاری کیا۔