تلنگانہ انتخابات: بی جے پی پہلی فہرست جاری، توہین رسالت کا ملزم راجہ سنگھ کے علاوہ تین ارکان پارلیمنٹ شامل

حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی نے آج تلنگانہ انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی۔ جس میں توہین رسالت کا ملزم ملعون راجہ سنگھ بھی شامل ہے۔ بی جے پی نے پہلی فہرست میں 52 امیدواروں کا اعلان کیا جس میں تین ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔ بی جے پی پہلی فہرست میں ایک بھی مسلم امیدوار کا نام شامل نہیں ہے۔

ملعون راجہ سنگھ کو گوشہ محل سے امیدوار بنایا گیا۔ تلنگانہ بی جے پی کے سابق صدر و رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کو کریمنگر سے امیدوار بنایا گیا، اسی طرح ڈی ارون رکن پارلیمنٹ کورٹلا سے مقابلہ کریں گے۔ ایک اور ایم پی سوئم باپو کو بھی امیدوار بنایا گیا۔

وہیں پارٹی کی ریاستی الیکشن کمیٹی کے انچارج اور بی آر ایس حکومت میں سابق وزیر ایٹالہ راجندر کو دو حلقوں سے امیدوار بنایا گیا۔ وہ حضور آباد کے علاوہ حلقہ گجویل میں کے سی آر کے مدمقابل ہوں گے۔ پہلی فہرست میں 12 خواتین کو جگہ دی گئی۔

فہرست
کولہ پور: سدھاکر راؤ
کلواکرتی: تلوجو آچاری
چوپا پنڈی: بوڈیگے شوبھا
مہیشورم: سری رامولو یادو
سرسیلا: رانی رودرما
نارائن کھیڑ: سنگپا
بھونگیر: گڈور نارائن ریڈی
قطب اللہ پور: کونا سری سائلم گوڑ
چننور: جی وویک وینکٹ سوامی
جُکل: ارونتارا
کورٹلا: ڈی اروند
بیلم پلی: امراجولا سری دیوی
بلکونڈہ: اناپورنما
ورنگل ویسٹ: راؤ پدما
ورنگل ایسٹ: ایررابیلی پردیپ راؤ
بھوپالا پلی: چندوپتلا کیرتی ریڈی
کریم نگر: بندی سنجے کمار
گجویل: ایٹالہ راجندر
حضور آباد: ایٹالہ راجندر
پٹن چیرو : نندیشور گوڑ
جگتیال: بوگا سراوانی
دباک: ایم راگھونندن راؤ
عادل آباد: پائل شنکر
ابراہیم پٹنم: دیانند گوڑ
سوریہ پیٹ: سانکینینی وینکٹیشور راؤ
بوت: سویام باپوراؤ
ناگرجنا ساگر: نویدھیتا ریڈی
محبوب نگر: اے پی جتیندر ریڈی
خانہ پور: رمیش راٹھوڑ
نرمل: مہیشور ریڈی
جنگاؤں: دشینت ریڈی
اندھول: بابو موہن
دھرم پوری: ایس کمار
اپل: این وی ایس ایس پربھاکر
حضور نگر: سری لتا ریڈی
ویمولواڈا: چنامنینی وکاس راؤ
سرپور: پلوائی ہریش
مدھول: راما راؤ پٹیل
نظام آباد اربن: دھن پال سوری نارائن گپتا

بھگوا پارٹی کی پہلی فہرست میں درج فہرست ذات (ایس سی) کے چھ اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) برادری کے چھ امیدواروں ہیں۔ اس کے علاوہ ویلما برادری کے 5، گوڑ برادری کے 3، یادو برادری کے 3 اور مدیراج برادری کے 2 امیدواروں کو پارٹی کا ٹکٹ ملا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں