غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری؛ ایک دن میں 400 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 4 ہزار 700 سے زائد

اسرائیل کی غزہ پر مسلسل 24 گھنٹے جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 400 ہوگئی جس کے باعث 7 اکتوبر سے ہونے والی جھڑپوں میں مجموعی تعداد 4 ہزار 600 سے بھی تجاوز کرگئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے علاقے الجبالیہ کے پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا۔ اس علاقے میں ایک اسپتال اور ایک تاریخی مسجد بھی بمباری میں مسمار ہوچکی ہے۔

الجبالیہ میں اسرائیلی بمباری کو بلا تعطل 24 گھنٹے ہوگئے جس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 400 ہوگئی جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ القدس اور الشفا اسپتال تباہ ہوگئے۔ 7 اکتوبر سے اسرائیل کی غزہ پر بمباری میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 700 سے بڑھ گئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 15 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں