اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملوں کو دو ہفتوں سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے اور اسرائیلی بمباری سے اس دوران غزہ کے شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ آئے روز سوشل میڈیا پر غزہ کے بچوں اور لوگوں کی دلخراش ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جس پر صارفین بھرپور احتجاج کررہے ہیں۔
Quran: An Alternative To Anaesthesia
A Palestinian child recites the #Quran as a doctor carries out surgery on his leg.
All surgical operations are now carried out without giving the wounded person any type of anaesthesia due to the strict siege imposed by #Israel on the #Gaza… pic.twitter.com/E7t8dbMtoK
— DOAM (@doamuslims) October 23, 2023
حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا گیا کہ دواؤں سے محروم غزہ کے اسپتالوں میں بے ہوشی یا سُن کیے بغیر زخمیوں کا علاج اور آپریشن کیا جارہا ہے۔ ایک بچے کو دیکھا جاسکتا ہے جو اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والی اپنی ٹانگ کی سرجری کے دوران قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا۔