میں اپنی ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی، فلسطینی بچی کی دلخراش ویڈیو (ویڈیو دیکھیں)

اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والی خاتون کی بیٹی کی اپنی والدہ کے جسد خاکی کی شناخت کے بعد رونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ فلسطین کے اسپتال میں جب ایک خاتون کی لاش کو لایا گیا تو رضاکاروں نے کوشش کی کہ اس کی بیٹی کو اس کے بارے میں نہ بتایا جائے مگر اس دوران ننھی بچی نے اسے دیکھ کر روتے ہوئے کہنا شروع کردیا کہ یہ میری ماں ہے میں اسے اس کے بالوں سے پہچانتی ہوں۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://www.instagram.com/p/Cys6kIkqfP0/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again

اسرائیلی فوج کی بمباری میں ماں کو کھودینے والی بچی نے کہا کہ یہ میری ماں ہے جو مجھے نظمیں سنایا کرتی تھیں میں اسے پہچانتی ہوں۔ فلسطینی بچی خاتون کی لاش کو دیکھ کر کہتی ہے کہ یہ وہی ہیں، میں قسم کھاتی ہوں، یہ وہی ہیں، میں انہیں ان کے بالوں سے پہچانتی ہوں۔ انہیں کیوں جانا پڑا؟ وہ کیسے مر گئی؟ میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتی۔ براہ کرم مجھے ان کے جسم کو دکھائیں۔

غم سے نڈھال فلسطینی بچی کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی افسردہ نظر آرہے ہیں اور اس حوالے سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں