غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت اور پھر اسرائیل کو حاصل امریکی حمایت پر مسلم امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر نے امریکی صدر جوبائیڈن کی انسانی ہمدردی پر سوال اٹھا دیا۔
Somali-born congresswoman Ilhan Omar emotionally criticizes Biden for complicity in the Palestinians pic.twitter.com/CR7J3XuOXT
— Sprinter (@Sprinter99800) October 22, 2023
واشنگٹن میں کی گئی پریس کانفرنس کے دوران الہان عمر نے امریکی صدر جوبائیڈن کی حکمت عملی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ حماس اور اسرائیل میں جاری جنگ پر آپ کی انسانیت کہاں ہے؟ آپ کیسے ایک ہی جانب کا ظلم دیکھ کر اسے غلط کہہ سکتے ہیں؟ آپ کیسے لاشوں کے ڈھیر دیکھ کر اپنی دوستیاں برقرار رکھ سکتے ہیں؟
Watch Rep. Omar’s powerful remarks on the dehumanization of Palestinians, the humanitarian crisis in Gaza, living through war and its lasting effects in a plea for a #CeasefireNow pic.twitter.com/9jxZRCWrcv
— Rep. Ilhan Omar (@Ilhan) October 23, 2023
دوران خطاب الہان عمر نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے حالیہ 10 دنوں میں غز ہ پر اتنی بمباری کی ہے جتنی امریکہ نے پورے ایک سال میں افغانستان میں کی تھی، اب آپ کی لوگوں کیلئے ہمدردی کہاں گئی؟ اب آپ کی انسانیت کہاں گئی ؟
مسلم امریکی رکنِ کانگریس کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک ایسا صدر ہے جو یرغمالیوں کو رہا کرنے کی بات کر رہا ہے، جو امریکی شہریوں کو اسرائیل سے نکالنے کی بات کر رہا ہے لیکن خود کو یہ کہنے پر آمادہ نہیں کرسکا کہ میں ان سیکڑوں، ہزاروں امریکیوں کو بچانے کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں جو غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔