مزید کتنے بچے اور عورتیں مرنے کا انتظارکریں گے؟ عرب اور مسلم ممالک اسرائیل سے تعلقات ختم کریں، حماس کا مطالبہ

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائی جانے والی بربریت پر مسلمان ممالک سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں قتل عام کر رہا ہے، بچوں، عورتوں اور بزرگوں کو شہید کرکے اپنی خون آلود شرمناک تاریخ کا ایک اور صفحہ لکھ رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے جب تک ہمارے بچوں کو آزادی نہ مل جائے۔ اسماعیل ہنیہ نے عرب اور اسلامی ممالک سے اسرائیلی مظالم کے خلاف مداخلت کی اپیل کی اور کہا کہ مزید کتنے بچے اور عورتیں مرنے کا انتظارکریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں