راجگوپال ریڈی نے کانگریس میں شامل ہونے کا کیا اعلان، تلنگانہ بی جے پی کو جھٹکا

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں بی جے پی کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سابق ایم ایل اے کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی نے بالآخر بی جے پی کو چھوڑ دیا۔ انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ٹویٹ کرکے بیان جاری کیا کہ وہ بہت جلد کانگریس پارٹی میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کرکے بی جے پی چھوڑنے اور کانگریس میں شامل ہونے کی وجہ سے واقف کروایا۔

انہوں نے کہا کہ کارکن میری طاقت ہیں… پرستار میری سانس ہیں… ان کی امنگیں میری آرزو ہیں… پوسٹیں میرے لیے نئی نہیں ہیں… میرا فیصلہ عوام کے لیے ہے… مجھے امید ہے کہ کانگریس میں شامل ہونے کا میرا فیصلہ درست ثابت ہو گا۔ میرے تمام کارکنوں اور مداحوں کی طرف سے مبارکباد۔

راجگوپال ریڈی نے تقریباً ڈیڑھ سال قبل کانگریس پارٹی کو چھوڑکر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں