پلوامہ حملہ، منی پور، اڈانی و دیگر معاملات پر راہل گاندھی کی سابق گورنر ستیہ پال ملک سے گفتگو، بی جے پی حلقوں میں کھلبلی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس رہنما راہل گاندھی کی ہر روز کوئی نہ کوئی نئی سرگرمی کی وجہ سے بی جے پی حلقوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے، اس دوران راہل گاندھی نے بی جے پی کو ایک بڑا جھٹکا دیا ہے۔

راہل گاندھی نے سابق گورنر ستیہ پال ملک سے پلوامہ حملہ، منی پور، اڈانی، کسان، اگنی ویئر و دیگر مسائل پر براہ راست گفتگو کی۔ اس بات کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ دوران گفتگو ستیہ پال ملک نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر ایک بار پھر زوردار حملہ کیا اور کہا کہ پلوامہ حملہ کی مناسب اندا میں تحقیقات نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ کے بعد امت شاہ کو استعفیٰ دینا پڑتا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے 2019 کے انتخابات پلوامہ میں شہید فوجیوں کی لاشوں پر لڑے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد انہیں اپنا منہ بند رکھنے کےلئے کہا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں