حیدرآباد میں لائیو ٹی وی شو کے دوران بی جے پی اور بی آر ایس امیداروں کے درمیان ہاتھاپائی (وائرل ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انتخابات کو لیکر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے سیاسی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اس دوران آج ایک ناخوشگوار واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا جہاں ایک لائیو ٹی وی شو کے دوران بی جے پی اور بی آر ایس کے امیدواروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قطب اللہ پور کے بی آر ایس رکن اسمبلی وویکانند نے لائیو ٹی وی مباحثہ کے دوران بی جے پی امیدوار پر مبینہ طور پر حملہ کیا۔ اس کے بعد دونوں پارٹیوں کے پیروکاروں نے ہنگامہ کردیا جس کے بعد پولیس نے حالات پر کنٹرول کرلیا۔

شو کے دوران بی جے پی کے امیدوار سری سیلم گوڑ نے بی آر ایس رکن اسمبلی پر زمینوں پر قبضہ کرنے کا الزام عائدکیا جس کے بعد بی آر ایس امیدوار اپنے غصہ پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے گوڑ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران دونوں کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی اور شو ہنگامہ کی نذر ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں