ایندھن نہ ملا تو غزہ کے اسپتال آج بند ہوجائیں گے، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا، انتہائی ابتر حالات، انکیوبیٹر پر سانس لے رہے 120 بچوں کی زندگی خطرہ میں

غزہ میں صحت کا نظام مکمل غیر فعال ہوگیا، ایندھن ختم ہونے کے باعث تمام اسپتال بند ہونے کا خدشہ ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں صحت کا نظام مکمل تباہ ہوگیا ہے، خان یونس کے اسپتالوں کے لیے طبی امداد سے بھرا ٹرک پہنچا لیکن اس میں ایندھن شامل نہیں ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کے جنریٹرز کے لیے ایندھن کی اشد ضرورت ہے، ایندھن کے بغیر اسپتالوں تک پہنچنے والی طبی امداد مکمل استعمال نہیں ہو سکتی۔ 24 اکتوبر کی صبح شمالی غزہ میں انڈونیشین اسپتال کے جنریٹرز کے لیے درکار ایندھن ختم ہوگیا تھا جس کے بعد اسے بند کر دیا گیا۔ 9 اکتوبر سے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خوراک، پانی یا ایندھن کسی چیز کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

اسپتالوں میں 25 اکتوبر کو ایندھن ختم ہونے کا خدشہ
غزہ کے اسپتالوں میں آج 25 اکتوبر کو ایندھن ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر ایندھن نہ ملا تو آج غزہ کے تمام اسپتال بند ہوجائیں گے۔ عالمی ادارے کے مطابق غزہ کےاسپتالوں میں120 نومولود بچےانکیوبیٹرپر ہیں، ایندھن کی کمی سے بجلی بند ہوئی تو بچوں کا زندہ رہنا مشکل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں