امریکہ میں مسلح شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ سے 22 افراد ہلاک، 60 زخمی

امریکی ریاست میئن میں مسلح شخص کی جانب سے مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں 22 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لیوسٹن شہر میں ملزم نے پہلے بولنگ کلب میں فائرنگ کی جس سے 10افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے بعد ازاں مسلح ملزم نے مقامی بار اور والمارٹ ڈسٹریبوشن سینٹر پر بھی فائرنگ کرکے وہاں موجود لوگو ں کو نشانہ بنایا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزم کی تصویر جاری کردی ہے جو کہ خودکار رائفل تھامے ہوئے ہے، ملزم کی شناخت رابرٹ کارڈ کے نام سے ہوئی تاہم حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملزم کی گرفتاری تک اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ادھرحکام کی جانب سے علاقے میں تمام کاروبار بند کرنے کی ہدایت دینے کے علاوہ ریاست کی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں