صیہونی ریاست غیر قانونی ہے، فلسطینیوں کو تمام زمینیں واپس کی جائیں: معروف یہودی ربی (ویڈیو دیکھیں)

یہودیوں کے معروف ربی یسریول فیلڈمین نے صیہونی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں بیان جاری کر دیا۔ توراہ جوڈیزم نامی ایک اکاؤنٹ پر معروف یہودی ربی یسریول فیلڈمین کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ صہیونی یہودیوں کی نمائندگی نہیں کرتے اور نا ہی اس حوالے سے بیان دے سکتے ہیں، ان لوگوں نے اسرائیل پر قبضہ کر رکھا ہے۔

یہودی عالم، استاد اور قانون دان ربی یسروئیل فیلڈمین نے اسرائیل سے تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں رہنے والے یہودیوں کا ماننا ہے کہ تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کی جانی چاہئیں، بطور یہودی ہم فلسطینی حکومت میں زیادہ محفوظ رہیں گے۔ یہودی ربی نے مزید کہا کہ یہودی کبھی بھی زمین پر ریاست قائم نہیں کر سکتے، تورات اس سے منع کرتی ہے لیکن صیہونیوں نے آکر تورات اور خدا کے خلاف اعلان جنگ کیا اور تورات کے برعکس مقدس سرزمین پر ایک غیر مذہبی صیہونی ریاست قائم کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں آسمانی کتاب تورات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہودی کبھی بھی زمین پر ریاست قائم نہیں کر سکتے، تورات اس سے منع کرتی ہے۔ یہودی مذہبی رہنما ربی یسروئیل فیلڈمین نے مزید کہا کہ صہیونیوں نے آ کر تورات کے خلاف اعلانِ جنگ کیا اور تورات کے برعکس مقدس سر زمین پر ایک غیر مذہبی صہیونی ریاست قائم کی۔

یہودی مذہبی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ صہیونیوں کے قبضے میں لی گئی تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کی جائیں۔ یہودی مذہبی رہنما ربی یسروئیل فیلڈمین کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں