’مما اٹھو، مجھے بتاؤ تم زندہ ہو‘، ماں کو کھونے والی بچی کی ویڈیو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والی فلسطینی خاتون کی بیٹی کی ماں کو جذباتی انداز میں رخصت کرنے کی ویڈیو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔ اپنے پیاروں کو بمباری میں کھودینے والے بہت زیادہ دکھی نظر آرہے ہیں جن کی ویڈیوز بھی مسلسل میڈیا اور سوشل میڈیا پر سامنے آرہی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو فلسطینی صحافی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، جس نے صارفین کو دہلا کر رکھ دیا ہے، جسے دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتال میں ایک خاتون کے جسد خاکی کو اسٹریچر پر لے جایا جارہا ہے جبکہ اس دوران ایک بچی بھی اسٹریچر کے ساتھ چلتے ہوئے مسلسل روتی نظر آرہی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:

https://www.instagram.com/reel/Cy43jlvN1xO/?utm_source=ig_embed&ig_rid=e57a063e-096f-4a07-924b-048b0ed5faf0

بچی بار بار پکارتی ہے کہ مما اٹھو، مما اٹھو، مما اٹھ کر مجھے بتاؤ کہ تم زندہ ہو، مگر دوسرے جہاں میں جانے والی ماں دنیا سے آزاد ہوکر اپنے رب کے حضور پہنچ چکی ہے۔ اس دردناک ویڈیو میں اسٹریچر کے ساتھ چلتے ہوئے رضاکار بھی روتے نظر آ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں