حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے سینئر سیاستدان اور سابق وزیر ناگم جناردھن ریڈی نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ پارٹی کی جنب سے انہیں اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے کے بعد لیا۔ ناگم جناردھن ریڈی ناگر کرنول سے ٹکٹ کی امید کر رہے ہیں لیکن کانگریس پارٹی نے ناگر کرنول کا ٹکٹ کچکولہ راجیش ریڈی کو دے دیا۔
اطلاعات کے مطابق بی آر ایس کے رہنما کے ٹی آر اور ہریش راؤ نے ناگم جناردنا ریڈی سے ملاقات کی۔ حیدرآباد میں ناگم کی رہائش گاہ پر دونوں رہنماؤں نے ان سے ملاقات کی اور تازہ ترین سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ جناردھن ریڈی بی آر ایس میں شمولیت اختیار کریں گے۔