’مسلم کوٹہ کو ختم کیا جائے گا‘ بی جے پی رہنما کشن ریڈی کا تلنگانہ میں اقتدار کا خواب

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نے ہندو ووٹ بنک پر نظر رکھتے ہوئے کہا کہ ’بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد مسلم کوٹہ کو واپس لے لیا جائے گا‘۔ انہوں نے ’تلنگانہ میں قبائلیوں کو اضافی 10 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا‘۔

کشن ریڈی نے مسلم ریزرویشن کی مخالفت کی اور قبائلی طبقہ کو راغب کرنے کےلئے ان کے کوٹہ میں اضافہ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد تلنگانہ میں بی جے پی کے اعلیٰ قائدین کی جانب سے انتخابی مہم چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد چیف منسٹر کے عہدہ کےلئے بی سی رہنما کا انتخاب کیا جائے گا۔ تلنگانہ میں بی جے پی کا وزیراعلیٰ بی سی طبقہ سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں