آندھراپردیش: وجیانگرم میں دو ٹرینوں میں تصادم، خوفناک حادثہ میں 6 افراد ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) آندھرا پردیش کے وجیانگرم ضلع میں آج رات ایک خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وجیانگرم میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 6 مسافر ہلاک اور دیگر 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

وشاکھاپٹنم سے رائے گڑھ جانے والی ایک مسافر ٹرین وشاکھاپٹنم جانے والی دوسری ٹرین پلاسا ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق، تصادم کے نتیجے میں وشاکھاپٹنم-رائے گڑ ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ایسٹ سنٹرل ریلوے کے سی پی آر او نے کہاکہ ’وجیانگرم سے رائے گڑھ جانے والی ٹرین کے مسافروں کے ساتھ وشاکھاپٹنم سے پالاسا تک اسی راستے پر سفر کرنے والی ایک اور مسافر ٹرین سے ٹکرانے کے بعد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثہ کے مقام پر افراتفری کا ماحول ہے اور علاقہ میں گہرا اندھیرا ہے جس کی وجہ سے راحت کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہے۔

حادثہ کے فوری بعد پولیس اور راحت و بچاؤ ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں