حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس ایم پی کوٹا پربھاکر ریڈی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ انتخابی مہم کے دوران حملہ آور نے چاقو سے حملہ کیا۔ پربھاکر ریڈی شدید زخمی ہو گئے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ حملہ آور کو بی آر ایس کارکنوں نے پکڑ کر اسے شدید زدوکوب کیا۔ یہ واقعہ دولت آباد منڈل کے سورم پلی میں پیش آیا۔ پربھاکر ریڈی دوباک سے انتخابات لڑ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے پربھاکر ریڈی پر چاقو سے حملہ کیا۔ کے پربھاکر ریڈی دولت آباد منڈل کے سورم پلی میں انتخابات کی مہم چلا رہے ہیں۔ اس وقت راجو نامی شخص نے اچانک دوڑ کر پربھاکر ریڈی پرحملہ کردیا اور پیٹ میں چاقو گھونپ دیا۔ حملہ میں بی آر ایس امیدوار شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ کے بعد بی آر ایس کارکنوں نے حملہ آور کو پکڑ لیا اور شدید زدوکب کیا۔ بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ملزم اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔ حملہ سے متعلق پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ حملہ کے بعد پربھاکر ریڈی کو گجویل لے جایا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔


