مولانا طارق جمیل نے بیٹے عاصم کی نماز جنازہ پڑھائی، سینکڑوں افراد کی شرکت

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جوان بیٹے کی موت دیکھنا وہی جانتا ہے جس پر گزری ہو، جو زخم لگا وہ بہت گہرا ہے، اللہ کی رضا پر راضی ہوں۔

گزشتہ روز مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل نے خودکشی کی تھی۔ آبائی علاقے تلمبہ میں نمازہ جنازہ کے موقع پر خطاب میں مولانا طارق جمیل کا کا کہناتھاکہ اپنےتمام بھائیوں کا شکر گزار ہوں میرےغم میں شامل ہوئے۔

مولانا طارق جمیل بیٹے کی نماز جنازہ پر آبدیدہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزاے عاصم جمیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ مولانا طارق جمیل نے اپنے صاحبزادے کی نماز جنازہ خود پڑھائی۔

انہوں نے کہا کہ جوان بیٹےکی موت کا غم وہی جانتا ہےجس پرگزری ہے، یہ جو زخم لگا ہے جلد بھرے گا نہیں۔ بعدازاں مولانا طارق جمیل نے اپنے بیٹے کی نمازجنازہ پڑھائی اور تدفین مقامی مسجد کے احاطے میں ہوئی۔

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل ڈپریشن میں مبتلا تھے اور انہوں نے 29 اکتوبر کی شب بندوق سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں