غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا، ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے: یونیسیف نے دل دہلا دینے والے اعدادوشمار جاری کر دیئے

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہر روز 420 سے زائد معصوم فلسطینی بچے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے دل دہلا دینے والے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیسیف کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث مرنے والے بچوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیںجن میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔ غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔

یونیسف نے منگل کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے۔ یونیسیف کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک کم از کم 940 بچے لاپتہ ہیں۔ بچوں کے عالمی ادارے کے مطابق غزہ میں پانی کی کمی کے سبب شیرخوار بچوں کی اموات کا خطرہ ہے، علاقے میں نارمل پانی کی فراہمی کا صرف 5 فیصد دستیاب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں