غزہ ہولوکاسٹ جاری: اسرائیل نے آگ برسا دی، شہداء کی تعداد 9 ہزار سے متجاوز، حماس کا اچانک جوابی حملہ

فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ سات اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی فوج کی جاری جارحیت میں اب تک 9061 افراد شہید جن میں 3760 بچے اور 2326 خواتین شامل ہیں۔ غزہ وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے نیوز کانفرنس میں بتایاکہ اسرائیلی جارحیت سے 32 ہزار فلسطینی شہری کو مختلف زخم آئے، زخمیوں میں بھی 70 % تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔

وہیں حماس نے غزہ کی جانب بڑھنے والے فوجیوں پر ڈرون حملہ کردیا جس میں 17 اسرائیلی فوجی مارے گئے، حماس نے اسرائیل کی متعدد گاڑیاں اور ٹینکس تباہ کردیے اور کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

حماس کے غیر متوقع کارروائی سے اسرائیلی فوج سٹپٹا گئی۔ حماس کے اہلکاروں نے سرنگوں سے نکل کر بھی اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹوں سے حملے کئے، خود کو محفوظ سمجھنے والی اسرائیلی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ اسرائیل کے علاقے دون اشکلان سمیت کئی مقامات پر میزائلوں سے حملے کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں