اردن کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

بحرینی ایوان نمائندگان پارلیمنٹ نے اعلان کیا کہ خلیجی ملک نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا تے ہوئے تل ابیب کے ساتھ اقتصادی تعلقات معطل کر دیے ہیں۔ ایوان نمائندگان نےجمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا ایلچی بھی بحرین سے روانہ ہو گیا ہے۔

اس نے مزید کہا کہ بحرین کا اپنے ایلچی کو واپس بلانے اور اقتصادی تعلقات کو معطل کرنے کا فیصلہ مملکت کے “ٹھوس اور تاریخی موقف پر مبنی ہے جو فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرتا ہے۔”

میڈیا رپورٹ کے مطابق بحرین نے اسرائیل سے اقتصادی تعلقات بھی منقطع کردیے۔ بحرین کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فلسطینی کاز کی حمایت میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کیے ہیں جبکہ چلی اور کولمبیا بھی اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں