اسرائیلی سفیر کی زبان پھسلی، بالآخر سچ کہہ دیا (ویڈیو دیکھیں)

فلسطینی محصور شہر غزہ میں ایک عرصہ سے ظلم کا بازار گرم رکھنے والی صہیونی ریاست نے 7 اکتوبر کے بعد ایک اور قیامت ڈھا دی ہے، اور اب تک ساڑھے 8 ہزار شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے، جن میں ساڑھے 3 ہزار بچے بھی شامل ہیں، تاہم اس کے باوجود اسرائیل خود کو متاثرہ فریق کہنے کا ڈھونگ رچا رہا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، اور سچ کو سات پردوں میں بھی چھپایا نہیں جا سکتا، ایسا ہی اس وقت بھی ہوا جب آسٹریلیا میں اسرائیلی سفیر امیر میمون نے چند دن قبل ایک پریس کانفرنس میں اسرائیلی جھوٹ سے پردہ ہٹا دیا، دوران تقریر ان کی زبان پھسل گئی اور انھوں نے بہت اطمینان سے کہا ’’ہم متاثرین نہیں ہیں!‘‘

آسٹریلیا کے نیشنل پریس کلب میں اسرائیلی سفیر امیر میمون نے آسٹریلوی صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے، انھوں نے پوری ڈھٹائی کے ساتھ فلسطینی قتل عام سے متعلق جھوٹ بولا، ایک صحافی کے سوال کے جواب میں ان کی زبان سے یہ ’بدنما سچ‘ نکلا ’’ہم متاثرین نہیں ہیں۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں