خاتون یہودی ربی نے انتخابی مہم میں مصروف امریکی صدر کو غزہ یاد دلا دیا (ویڈیو دیکھیں)

امریکہ میں اپنی انتخابی مہم میں مصروف امریکی صدر بائیڈن کو تقریر کے دوران یہودی ربی نے غزہ یاد دلا دیا۔ منی سوٹا میں انتخابی مہم کے دوران تقریر کے درمیان خاتون یہودی ربی نے صدر بائیڈن کو ٹوک کر کہا غزہ میں جنگ بندی کا بھی مطالبہ کردیں۔

یہودی ربی خاتون جیسیکا روزنبرگ قیام امن کیلئے کوشاں یہودی تنظیم کا سرگرم حصہ ہیں جبکہ انہوں نے چند روز قبل غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے، جنگ بندی اور قیام امن کیلئے نیویارک کے ایک اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔

خاتون یہودی ربی کے جواب میں صدر بائیڈن نے کہا ان کے خیال میں وقفے کی ضرورت ہے تا کہ یرغمالیوں کو نکالا جاسکے۔ اس کے بعد بائیڈن نے مزید کہا کہ یہ جنگ اسرائیلیوں اور مسلمانوں کیلئے بھی بہت پیچیدہ ہے، ہم نے شروع سے ہی دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وقفے سے کیا مراد ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ یہ قیدیوں کو رہا کرانے کا وقت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں