حیدرآباد (دکن فائلز) آج تلنگانہ اسمبلی انتخابات کےلئے اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی ریاست بھر میں انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی اور پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا جو 10 نومبر تک جاری رہے گا۔ اسی دوران حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق حلقہ ملک پیٹ کے علاقہ باغ جہاں آرا میں کانگریس اور مجلس کارکنوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد علاقہ میں کچھ دیئر کےلئے کشیدگی دیکھی گئی۔ کانگریس امیدوار شیخ اکبر، یہاں کی ایک مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے آئے تھے تاہم اس دوران مجلسی اور کانگریس کارکنوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔
@aimim_national @INCTelangana activists clash at Malakpet after the Friday prayers pic.twitter.com/Meil34f4i9
— S.M. Bilal (@Bilaljourno) November 3, 2023
ایک اور اطلاع کے مطابق جمعہ کی نماز کے بعد مسجد سے نکل رہے مصلیوں سے شیخ اکبر ملاقات کررہے تھے جس پر چھاونی ڈویژن کے کارپوریٹر شاہد اور ان کے ساتھیوں نے اعتراض جتایا۔ اس دورا دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔
پولیس نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے کارکنوں کو وہاں سے منتشر کردیا۔ بعدازاں کانگریس امیدوار شیخ اکبر نے اس واقعہ کے سلسلہ میں پولیس میں شکایت درج کرائی۔


