اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایمبولینسز پر اسرائیلیوں پر حملوں پر خوف کا اظہا رکیا ہے۔ ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ الشفا اسپتال کے باہر ایمبولینس کے قافلے پر اسرائیلی حملے سے انتہائی خوف زدہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال کے باہر لاشوں کو پڑے ہوئے دیکھنا بہت خوفناک ہے۔ گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں الشفا اسپتال کے قریب سڑکوں پر لاشوں کی تصاویر ہولناک ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ رکنی چاہیے۔
غزہ میں ایمبولینس کو نشانہ بنانے کی تصدیق
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے الشفا اسپتال کے سامنے ایمبولینس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں ایمبولینس کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔