حیدرآباد (دکن فائلز) ملک بھر میں ذات پات پر مبنی سروے کی بحث تیزی سے جاری ہے۔ اس دوران آندھراپردیش حکومت نے اس سلسلہ میں اہم فیصلہ لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آندھرا میں بھی ذات پات پر مبنی سروے کرانے کا کابینہ نے فیصلہ لیا ہے۔ کابینی اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی نے کہا کہ ریاست میں ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کرانے کا اہم فیصلہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مظلوم طبقات کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور ان کی سماجی بااختیاریت کو اگلی سطح تک لے جانے میں مدد ملے گی۔