’آپ کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہیں‘ کینیڈا کی وزیرخارجہ پر فلسطینی نژاد شہری کی ایئرپورٹ پر تنقید (ویڈیو دیکھیں)

کینیڈا کی وزیرخارجہ میلانی جولی کو اسرائیل کی حمایت کرنے پر فلسطینی نژاد شہری کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ شہری نے ایئرپورٹ پر وزیرخارجہ میلانی جولی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلسطینی نژاد شہری ایئر پورٹ پر کہہ رہا ہے کہ آپ کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہیں۔ تنقید کرتے ہوئے شہری کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل چار ہزار سے زائد بچوں کو قتل کرچکا ہے۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے جب تنقید سنی تو خاموشی سے مذکورہ شخص کو دیکھا اور چہرہ دوسری طرف پھیر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں