حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس پارٹی نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کردی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کانگریس نے پارٹی کے ریاستی صدر ریونت ریڈی کو وزیراعلیٰ کے سی آر کے مقابل میدان میں اتارا ہے۔
کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے تیسری فہرست میں کو 16 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
کاماریڈی سے ریونت ریڈی کو ٹکٹ دیا گیا جہاں سی ایم کے سی آر سے کانٹا کا مقابلہ ہوگا۔ وہ پہلے ہی کوڑنگل سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر چکے ہیں۔ سینئر رہنما محمد شبیر علی کو کاماریڈی حلقہ کے بجائے نظام آباد اربن سے امیدوار بنایا گیا۔
تیسری فہرست کی تفصیلات: