حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سینئر رہنما و چارمینار کے رکن اسمبلی ممتاز احمد خان نے ان کے کانگریس میں شامل ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے تمام قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں شامل ہونے سے متعلق پھیلائی جارہی باتیں افواہ ہیں جن کا سچائی سے کچھ لینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مجلس سے وابستہ رہیں گے۔ انہوں نے تمام افواہوں کو من گھڑت بتایا۔
واضح رہے کہ کچھ میڈیا حلقوں میں اس بات کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ ممتاز احمد خان کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں لیکن خود ممتاز احمد خان نے اس بات کی تردید کردی۔