انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے مناسب دستاویزات کو یقینی بنانے کا مطالبہ: ایم ایس فاروق

حیدرآباد(پریس نوٹ)آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی، ٹی ایس اور اے پی یونٹس (اے آئی ایم ای ایس) نے سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کو خط لکھتے ہوئے نمائندگی کی ہے کہ انٹرمیڈیٹ کالجوں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے میمورنڈم جمع کرانے کے طریقہ کار پرفوری طورپر سختی سے عمل کیاجائے اور کہاکہ یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ چند کالجوں نے طلبہ کو 10ویں جماعت کے میمو جمع کرائے بغیرداخلہ دے دیا ہے۔ جوتعلیمی ریکارڈ برقرار رکھنے کیلئے غیرمناسب ہے۔ طلبہ کے یہ میمو زمختلف وجوہات کی بنا پر پچھلے ادارے کے پاس رہ گئے ہیں۔

ایم ایس فاروق (جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی) نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن پرزور دیا کہ وہ تعلیمی نظام میں مناسب دستاویزات کویقینی بنانے پرزو ردے اور اس عمل کوجوابدہ بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم بورڈ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام کالجوں کو ہدایات جاری کریں کہ وہ داخلوں کے عمل کو فوری طور پر درست کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ دسویں ویں جماعت کے تمام زیر التواء میمو زمتعلقہ طلباء سے جمع کیے جائیں۔اس کے علاوہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کو ان معاملات کی مکمل جانچ کرنی چاہئے اور کالجوں سے ان طلبہ کے ڈیٹا کواکھٹا کرنے کیلئے ہدایت جاری کرنی چاہئے جو طلبہ سے میمو جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں اوران کالجس کے خلاف سخت کاروائی کرنا چاہئے جو ان ریکارڈس کوبرقراررکھنے میں ناکام رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں