حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انتخابات کےلئے تمام سیاسی جماعتیں میدان میں ہیں۔ انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے وہیں حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی انتخابی مہم تیز ہوگئی ہے۔
حیدرآباد میں گذشتہ رات اچانک بارش کی وجہ سے سیاسی پارٹیوں کی انتخابی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیش آئی۔ تاہم صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی بارش ہو یا دھوپ پارٹی امیدواروں کےلئے زور و شور سے مہم چلارہے ہیں۔
گذشتہ رات اچانک شدید بارش کے باوجود اسدالدین اویسی نے حلقہ نامپلی میں مجلسی امیدوار ماجد حسین کےلئے انتخابی مہم چلائی اور برسات میں بھیگتے ہوئے اپنی بائیک پر انتخابی جلسہ گاہ پہنچے جہاں پہلے بڑی تعداد میں موجود لوگ ان کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔ جہاں ایک طرف اسدالدین اویسی نے بارش کی پرواہ نہیں کی اسی طرح جلسہ کے شرکا نے بھی بارش میں بھیگتے ہوئے صدر مجلس کی تقریر کو سنا۔ اس موقع پر ماجد حسین بھی موجود تھے۔
#AIMIM chief #AsaduddinOwaisi was continuing his campaign for his party candidates, even in rain.#Hyderabad witnessed a sudden downpour and MP @asadowaisi took out his #bike to reach the meeting venue, where his supporters were gathered to listen to him.#TelanganaElections2023 pic.twitter.com/jNPKX35Ncg
— Surya Reddy (@jsuryareddy) November 8, 2023
صدر مجلس پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ صبح سویرے سے رات دیر گئے تک اسدالدین اویسی پیدل دورہ کے ذریعہ ووٹرز سے گھر گھر جاکر ملاقات کررہے ہیں اور انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے ہیں۔


